رکن اسمبلی حیات تالپور کے پی اے ماسٹر غلام نبی کے والد انتقال کرگئے

540

ڈگری(نمائند ہ جسارت) رکن صوبائی اسمبلی حاجی حیات تالپور کے پی اے ماسٹر غلام نبی قائم خانی کے والد واحد علی خان قائم خانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ڈگری کے پبلک پارک میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں رکن صوبائی اسمبلی میر حیات تالپورسمیت سیاسی سماجی شخصیات ٹاؤن کمیٹی کے چیئر مین، وائس چیئر مین، کونسلرز، پی پی رہنماؤں، اساتذہ، صحافیوں، ڈاکٹرز، وکلا، سرکاری افسران اور معزز شہریوں کے علاوہ قائم خانی برداری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔