پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے بلیک میل کرنے کا سلسلہ ختم نہ کیا تو ہم جوہری ہتھیار سازی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ شمالی کوریائی خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق امریکا شمالی کوریا کے دروازے پر فوجی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے اوروہ یہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ نیوز ایجنسیکی خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کی طاقت کو کم تر سمجھنے کی غلطیہرگز نہ کرے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان رواں برس کیے جانے والے جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کا جائزہ اور اس پابندیاں عائد کرنے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے ۔