انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں کرد نواز سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے شریک چیئرمین صلاح الدین دیمرتاش نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں اُن کے ملک کی شمولیت کے معاملے پر جرمن حمایت درکار ہے۔ کرد رہنما کا یہ بیان جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا ۔ انہوں نے یہ انٹرویو ترک حکام کی اجازت سے جیل میں دیا۔ دیمرتاش نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ جیل میں اس لیے ہیں کیونکہ انہیں حکمران سیاسی جماعت کے ردعمل کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ کرد سیاستدان اور رکن پارلیمان ترک صدر کے سخت ناقدین میں شمار کیے جاتے ہیں۔