شام: ادلب میں اسدی فوج اور مزاحمت کاروں کے مابین شدید لڑائی جاری

435

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے مقام التامانا میں اسدی فوج اورمزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے اپوزیشن کے گروپ شامی مبصرین برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ مزاحمت کاروں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں کو روسی جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی مدد بھی دستیاب ہے اور شامی فوج اب مغربی ادلب کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ اس لڑائی میں اب تک 68 ہلاکتیں ہوچکی لیں جن میں فوجیوں اور باغیوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں۔