یورپی یونین: سیاسی پناہ کی درخواستوں میں حیران کن کمی

420

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) 2015ء کے مقابلے میں اس سال یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں حیران کن کمی آئی ہے ۔ دوسری جانب رواں برس یورپی یونین میں سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع کرائی گئی ہیں۔ ہفتے کے روز یورو اسٹیٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس یورپ بھر میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ جرمنی کے فونکے میڈیا ہاؤس نے یورپی یونین کے دفتر برائے شماریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوری 2017ء سے لے کر ستمبر 2017ء تک یورپی یونین میں مجموعی طور پر سیاسی پناہ کی تقریبا 4 لاکھ 80 ہزار درخواستیں جمع کرائی گئیں جبکہ 2016ء میں ایسی درخواستوں کی تعداد 12 لاکھ کے قریب تھی۔ رواں برس کے اعداد و شمار کا اگر 2015ء کے اعداد و شمار سے موازنہ کیا جائے تو یہ کمی مزید حیران کن ہے ۔ 2015ت کے دوران 28 رکنی یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں کی تعداد 1.25 ملین کے قریب تھی۔