روسی اپوزیشن لیڈر کی انتخابات لڑنے کے لیے اپیل مسترد

429

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کی عدالت عظمیٰ نے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناولنی کی اگلے برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت طلب کرنے کی اپیل مسترد کردی ۔ ناولنی نے یہ اپیل الیکشن کمیشن کے ایک فیصلے کے خلاف کی تھی جس میں انہیں صدارتی الیکشن میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ کرپشن الزامات کے تحت الیکسی ناولنی5 برس کی معطلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ روس میں صدارتی انتخابات18 مارچ کو ہوں گے جس میں حکومتی حلقوں اور سیاسی مبصرین کی نظر میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی کامیابی کویقینی خیال کیا جارہا ہے ۔