مسافرخاتون سے 19لاکھ روپے کا سونا اور 10موبائل فون برآمد 

424

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹم پریونٹو کے عملے کی جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کارروائی، دبئی سے آنے والی خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور موبائل فون برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارورائی کرتے ہوئے دبئی سے بذریعے فلائی پرواز Fz329 سے کراچی انے والی عظمی مہوش نامی خاتون مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 19 لاکھ روپے مالیت کا 377 گرام سونا اور 10 موبائل فون برآمد کرلیے برآمد شدہ سونا
خاتون نے اپنے زیر جامہ کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا،خاتون سے مزید تفتیشی کی جا رہی ہے ۔