لیاری میں گینگ وار کارندوں نے تاجر کوبھتے کی پرچی تھمادی

459

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں بھتاخور گینگ وار کارندوں کا راج ختم نہ ہو سکا۔گینگ وار ملزمان کی جانب سے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ بھتے کی عدم آدائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیاری میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے بعد گینگ وار کارندوں کا خوف تو ختم ہو گیا لیکن بھتاخوری کاراج ختم نہ ہوسکا گینگ وار کارندوں کی جانب سے لیاری کے مقامی تاجروں کولاکھوں روپے بھتے کی پرچیاں موصول ہونے لگیں۔ بھتے کی رقم نہ دینے پراہل خانہ کوقتل کاروبارکوآگ لگانے کی دھمکی بھی دی جارہی
ہے۔بھتاخور کی جانب دی گئی بھتے کی پرچی پر رابطے کے لیے فون نمبربھی دیا ہے۔لیاری میں ایک بار پھر بھتا خوروں کے سرگرم ہونے پرتاجربرادری خوف کاشکار ہے۔