پولیس کی مختلف علا قوں میں کارروائیاں‘21 ملزمان گرفتار

549

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپوں اور دوسری کارروائیوں کے بعد 21ملزمان کوگرفتار کرلیا ،گرفتار شدگان میں تالا توڑگروپ کے 7کارندے ،منشیات فروش اور ڈکیت بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف سمیت اسلحہ ،منشیات اور دیگر غیر قانوقی اشیاء برآمد ہوئیں ،تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاعات کے بعد چھاپہ مار کاروائی
کرتے ہو ئے تالا توڑ گرپ کے7 کارندوں کو گرفتارکرلیا ، راشد،معین ،ارشاد عرف ڈولو،رمضان،شیراز،ساجد اور صدام نامی گرفتار ملزمان شاہ لطیف،بن قاسم اور دیگر اطراف کے علاقوں میں تالا توڑ وارداتیں کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں ،ملزمان نے آخری وارادت بن قاسم میں واقع ایک موبائل مارکیٹ میں کی تھی ،پولیس نے ملز مان کی نشاندہی پر شاہ لطیف ٹاون کے ایک مکان میں چھپائے گئے سیکڑوں کی تعدادمیں موبائل فوں برآمد کرلیے ۔قائد آباد پولیس نے ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار لو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے بغیر لائسنس کاپستول برآمدہو ا جس پر ملزم سید علی کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔ناظم آبادپولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں میں ملوث 2ملزمان میں ارمان اورعبد الرحمان کو گرفتار کرلیا ،ملزموں کے قبضے سے دو پستو ل اور چھینے گئے پرائز بانڈ برآمدہو ئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری شروع کردی ۔شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کر تے ہو ئے 2 منشیات فروشوں اکرم بلوچ اور فرحان بلوچ کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزموں سے چرس برآمدہو ئی ۔جیکس پولیس نے سلطان آباد میں انٹیلیجنس بیس کاروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروش منظور پٹھا ن کو گرفتارکرلیا