کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نیب افسران کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کو مبینہ اغوا اور رشوت طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔شہری کواغوا اور رشوت طلب کرنے والے نیب افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان اور دیگر پولیس
افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر شہری کے اغوا میں برائے تاوان ملوث نیب افسران کے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ شہری سکندر ابڑو کو نیب کی جانب سے اغوا کرنے کی تحقیقات کی جائیں تاکہ سچ اور جھوٹ سامنے آسکے۔ عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی سے 12 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔