کرائے داری ایکٹ ،36افراد جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

409

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار36 افراد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔کلفٹن پولیس نے کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے گرفتار 36 افراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔