جعلسازی کا ملزم عبوری ضمانت  مسترد ہونے پر فرار 

374

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جعلسازی اور دھوکا دہی کا معاملہ ، ملزم افضل کی عبوری ضمانت مسترد ملزم فرار۔وکلا نے ایک بار پھر ملزم فرار کرا دیا۔ سرکاری وکیل خیر محمد خٹک کے مطابق ملزم افضل سیشن عدالت سے عبوری ضمانت پر تھا،ملزم کی ضمانت مسترد ہوتے ہی وکلا نے پولیس کو گھیر لیا ۔وکلا نے ملزم کو حصار بنا کر عدالت سے فرار کرایا۔ رواں سال وکلا کی جانب سے ملزم فرار کرانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے،ملزم کے خلاف تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج ہے۔