سندھ ہائی کورٹ کا طالب علم کو بازیاب کرانے کا حکم 

611

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی سے طالب علم کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔عدالت نے آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے جبکہ عدالت نے طالب علم صغیر احمد کو بازیاب کراکر 4 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ عدالت نے
لاپتاطالب صغیر احمد کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 20نومبر کو جامعہ کراچی کی کینٹین سے سادہ لباس اہلکاروں نے صغیر احمد کو حراست میں لیا،صغیر احمد تاحال لاپتا بازیاب کرایا جائے،ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن بھی اصغر احمد کے گھر والوں کو ہراساں کررہے ہیں،روکا جائے۔