جماعت اسلامی ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے‘عبدالجمیل

515

کراچی( پ ر)جماعت اسلامی ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا لیکن یہاں اسلام کے بجائے لادینی قوتوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔ جماعت اسلامی کے ارکان، امیدواران وکارکنان تبدیلی کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبد الجمیل خان نے امیدواران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع عاشق علی خان، جمیل الدین قریشی اور مفتی ضیاء الرحمن فاروقی نے بھی خطاب کیا۔ عبد الجمیل خان نے کہا کہ ہم نے اللہ سے بغاوت کی ہے اور اللہ کے احکامات کو جھٹلایا
ہے۔ جس کی وجہ سے ہر شخص پریشانی اور مسائل کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں قرآن وسنت کا نظام کو نافذ کرنے کے لئے عملی کوشش کررہی ہے اور ہم قانون دستور کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان، امیدواران اور کارکنان اپنی جدوجہد کو تیز کریں اور پوری قوت کے ساتھ ظلم کے نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ نائب امیر عاشق علی خان نے کہا کہ تربیت کے نظام کے ذریعے ہی بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی دستوری جماعت ہے اور ہم اسلامی نظام کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ جمیل الدین قریشی نے کہا کہ تبدیلی اس وقت تک واقع نہیں ہوگی جب تک ہم خود میں تبدیلی نہیں لائیں گے اور اپنے آپ کو تحریک کے تابع نہیں کریں گے۔ مفتی ضیاء الرحمن فاروقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کوئی نئی جدوجہد نہیں ہے۔ یہ وہی جدوجہد ہے جو انبیاء علیہ السلام، صحابہ کرامؓ اور صالحین نے کی#