سال نو کی آمد‘ ٹریفک  پولیس نے پلان جاری کردیا

643

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سال نو کے موقع پر

DHA کے رہائشی و دیگر افرادکیلیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مورخہ 31 دسمبر 2017-اور یکم جنوری 2018-کی درمیانی شب عوام نئے سال کی آمدپر مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم ، سی ویو کا رخ کریں گے اس سلسے میں عوام الناس
خاص طور پر DHA کے رہائشی حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج ذیل روٹ و متبادل راستوں سے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔اس سلسلے میں وہ تمام حضرات جو ایکسپریس وے اور کورنگی سے ہو تے ہوئے اختر کالونی کی طر ف آنا چاہیں انہیں خیابان اتحاد (سی ویو ) کی جانب نہیں آنے دیا جائے گا اور انہیں براستہ کورنگی روڈ، شارع فیصل ، ریجنٹ چوک، کلب چوک، ہوشنگ چوک ، تین تلوار، دو تلوار،سے بائیں جانب زمزمہ روڈ ، اور آگے دائیں جانب خیابان شمشیر اورسے ، مکڈونلڈ سی ویو، ولیج ریسٹورنٹ ،بائیں جانب خیا بان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے ۔جناح برج سے براستہ مائی کولاچی سے بوٹ بیسن ، خیابان جامی ، دی فورم سے یو ٹرن لیکر د و تلوار،سے بائیں جانب زمزمہ روڈ ، اور آگے دائیں جانب خیابان شمشیر ، مکڈونلڈ سے بائیں جانب سی ویو، ولیج ریسٹورنٹ سے بائیں جانب خیا بان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے ۔اسی طرح کلفٹن ضیا ء الدین کے رہائشی ضیاء الدین چورنگی سے کلفٹن بیچ ، ہائپر اسٹار سے ، مکڈونلڈ سے سی ویو، ولیج ریسٹورنٹ سے بائیں جانب خیا بان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے ۔ کسی بھی قسم کی ٹریفک کو بوٹ بیسن چورنگی تا بلاول چورنگی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح بلاول چورنگی سے کلفٹن ہیلی پیڈ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماڑیپور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی کی جانب کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجا زت نہیں ہو گی اور یہ ٹریفک براستہ جناح برج سے حب ریو ر روڈ یا شارع پاکستان سے ہو تے ہو ئے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکے گی۔ تاہم چھوٹی ٹریفک جناح برج سے براستہ مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ ، PIDC کلب چوک ، آواری سے شارع فیصل استعمال کر سکے گی۔تما م ہیو ی ٹریفک جو کورنگی انڈسٹریل ایر یا سے آرہی ہو وہ جانب نیشنل ہائی وے ، ناردرن بائی پاس سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک جاسکے گی۔کورنگی روڈ سن سیٹ بلیوارڈ سے جانب پنجاب چورنگی روڈ مکمل بند رہے گا۔اسی طرح ڈیفنس لائٹ سگنل سے اسٹریٹ نمبر 2 سگنل تک روڈ مکمل بند رہے گا۔ اس ضمن میں مندرجہ ذیل سڑکو ں پر کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی ۔