کراچی (پ ر)امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ داکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اراکین سے استصواب رائے کے بعد 2018-20ء کے لیے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے نارتھ کراچی زون امیرطارق مجتبیٰ خان کا تقرر کردیا ہے،طارق مجتبیٰ خان نے زون کی شوریٰ کے اجلاس میں امارت کاحلف اٹھا لیا۔اس موقع پر ضلع وسطی کے نائب امراء بھی موجود
تھے۔امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفرخان نے کہا کہ یہ عہدہ اللہ کے بندوں تک اس کا پیغام پہنچانے اور فریضہ اقامت دین کی بنیادی ذمہ داری کا نام ہے،جس کی ادائیگی میں اپنا وقت،مال اور جان لگا کر ہم اللہ کی رضا کے طلبگار ہوتے ہیں۔