پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نئی دہلی پہنچ گئے

591

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نئی دہلی پہنچ گئے‘ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن یادیو کے مسئلے پر مشاورت کے لیے طلب کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل یہ الزام عاید کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کو دورہ پاکستان کے دوران ہراساں کیا گیا تھا‘ خود بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو سے گھر والوں کی ملاقات کو بھارت کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔