افغانستان:فورسز سے جھڑپ میں 10طالبان ہلاک،7زخمی

471

کابل(صباح نیوز) افغان صوبے ارزگان میں طالبان نے چیک پوسٹ حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 10طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری تھا جس میں 10طالبان مارے گئے ہیں۔