ٹیکس وصولی کیلیے ایف بی آر کے دفاتر آج رات 12بجے تک کھلے رہیں گے

652

اسلام آباد (اے پی پی/ مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر اور اس کے ذیلی دفاتر آج رات12بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچیں بھی شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اسی طرح کسٹم کے دفاتر (آج) اتوارکو بھی کھلے رہیں گے جبکہ کسٹم کلیئرنس اور ٹیکس وصولیوں کے لیے نیشنل بینک کی تمام برانچیں(آج) اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔