ٹیکسلا ( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہمیری تمام تر وفاداریاں ن لیگ کے ساتھ ہیں،ن لیگ میں رہتے ہوئے بھی کبھی چپ رہا نہ اب چپ رہو ں گا، اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے کئی دوست ممالک کو بھی ایک آنکھ نہیں بھا رہا، سی پیک کا پاکستان کو بہت فائد ہے، سی پیک سے پاکستان میں نوجوانوں کو روزگار ملیں گے۔ انہوں غلام سرور کے بارے میں کہا کہ غلام سرور نہ چودھریوں کے ہوئے، نہ بی بی سے وفا کر سکے، تو ایسے میں وہ عمران خان سے کیسے وفا کریں گے۔