مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجی چھاؤنی پرمجاہدین کا حملہ،4 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

1125

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھاؤنی پر مجاہدین کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پرمجاہدین نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان سی آر پی ایف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے چند مسلح افراد نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی جوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جو اب بند ہوچکا ہے تاہم حملہ آور اب بھی کیمپ میں ہی موجود ہیں۔ انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔