***۔۔۔۔۔۔کوٹری /ٹھٹھہ۔۔۔۔۔۔***

315

کوٹری(نمائندہ جسارت)بلدیہ کوٹری کی نااہلی ،غفلت ولاپرواہی کے سبب ایک لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کے باسیوں کو واٹر سپلائی کے ذریعے غلیظ ،بدبودار اور سیا ہ مائل پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔گٹر لائنوں کا آلودہ اور مضر صحت پانی کے استعمال سے شہریوں میں پیٹ کے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور درجنوں افراد مختلف امراض میں مبتلا ہوکر سرکاری وغیر سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔بلدیہ کوٹری کی جانب سے فراہم کیا جانے والا پانی جانور بھی استعمال کرنے سے گریزاں ہیں مگر آلودہ پانی شہری بحالت مجبوری استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔آلودہ پانی کی فراہمی سے متعلق وائس چیئرمین محمد یونس شیخ نے بتایا کہ بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کے سبب سیوریج کی لائنوں میں جمع شدہ پانی پینے کی لائنوں میں شامل ہوگیا ہے جسکی وجہ سے آلودہ پانی کی سپلائی ہورہی ہے تاہم چند روز میں صاف پانی مہیا کیا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی میں سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ التواء کا شکار ہے جسکا تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے تاہم اس منصوبے کو روبہ عمل ہونے میں کچھ تاخیر ہے ۔وائس چیئرمین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شہریوں کو خام پانی (را واٹر) سپلائی کیا جارہا ہے اور محدود وسائل کے باعث شہر بھر میں فلٹر پانی کی سپلائی نہیں کی جا سکتی **کوٹری میں کھلے عام ہیروئن اور افیون کی فروخت جاری، علاقہ مکینوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق کوٹری کے علاقے نانگو لائن مکرانی محلہ میں کھلے عام ہیروئن اورافیون کی فروخت نے علاقہ مکینوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی پشت پناہی کے سبب پولیس کاروائی سے گریزاں ہے ،علاقہ مکینوں ایوب سومرو ،عبدالقادر سومرو ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی آپریشن کے بعد لیاری سے مفرور منشیات فروشوں نے کوٹری میں پناہ لے رکھی ہے اور آزادانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر انتطامیہ نے چشم پوشی اختیار کرکھی ہے ۔انہوں نے کہا بھابی کے نام قائم اڈا پر رستم ،خالد ،واحد اور زیتون نامی خاتون اپنے شوہر حنیف کی ملی بھگت سے گھناؤنا کاروبارچلا رہی ہے جس کیخلاف متعدد بار شکایت کوٹری تھانے پر دی گئی ہے مگر منشیات فروشوں کا خاتمہ نہ ہوسکا ہے ۔انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے** وزیر اعلی سندھ کے صلاحکارڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے چک کو زرعی یونیورسٹی دینے کا اعلا ن، شہریوں میں خوشی ۔ وزیر اعلی سندھ صلاحکار برائے مذہبی امور ،زکوات اورعشر ڈاکٹر عبدالقیو م سومرو نے تحصیل لکھی غلام شاہ کے مختلف شہروں کا دورا کیا جس کے بعد چک شہر کے معززین حاجی عثمان سومرو اور ڈاکٹر جمیل احمد مہر کی ٹی پارٹی میں شرکت کی ، اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اور خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ یہ میرا اپنا علائقہ ہے کس بھی صورت میں اس کو ترقی دلائیں گے اور یہ اعلا ن کرتے ہوئے میں خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں کہ چک شہر کو الگ بجلی کا فیڈر دینے کے بعد چک شہر کو زرعی یونیورسٹی دینے کا اعلان کرتا ہوں جس کا جلد سے جلد کام شروع کروایا جائے گا جس کے لیے میں سابق صدر اور کوچیئرمین پی پی آصف زرداری سے بات کروں گا * قائداعظم اسپورٹس فیسٹول ٹھٹھہ کی تقریب تقسیم انعامات سے ڈائریکٹر فزیکل کالج کراچی سید راحت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ میں باسکٹ بال ،کراٹے ،کرکٹ ،پہلوانی ملھ کے نامور کھلاڑی پیدا ہوئے جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر ملک و ضلع کا نام روشن کیا اور ٹھٹھہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔اس موقع پر عبدالعزیز خاصخیلی ،محمد شریف گجر ،محمد صفدر ٹھٹھوی ،علی اصغر بروہی اورخالد نوازو دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں ظہیر خٹک ،،ظہور حمایتی ،فیضان جوکھیو اور دیگر میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔