کورنگی جنجال پورہ میں گھرسے 2روزپرانی لاش ملی

322

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں گھر سے 2 روز پرانی لاش ملی ہے، تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51 سی جنجال پورہ میں گھر سے2 روز پرانی لا ش ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت 34 سالہ سلیم ولد نور محمد کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ متوفی کئی سال سے گھر میں اکیلا رہتاتھا، اہل محلہ نے گھر سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی، پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، متوفی خاصے عرصے سے بیمار اور غیر شادی شدہ تھا، (باقی صفحہ 9 نمبر 56)
پولیس نے کارروائی کے بعد لاش متوفی کے ورثا کے حوالے کردی، ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق متوفی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی۔
پرانی لاش