کنور نوید جمیل کی دائر کرمنل نظرثانی کی درخواست منظور

271

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے زر ضمانت کے عوض پراپرٹی دستاویزات جمع نہ کرانے کے خلاف ایم کیو ایم (پاکستان ) کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی دائر کرمنل نظرثانی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ اے ٹی
سی کوپرا پرٹی کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔جمعے کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے ضمانت کے عوض پراپرٹی دستاویزات جمع نہ کرانے کے خلاف ایم کیو ایم (پاکستان ) کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی جانب سے کرمنل نظرثانی کی درخواست کی سماعت کی۔