ڈگری، پول پر کام کرتے ہوئے اچانک بجلی کی بحالی سے لائن مین جھٹکا لگنے سے شدید زخمی ہوگیا

354

ڈگری(نمائندہ جسارت) ٹنڈوغلام روڈ پربجلی کے پول پرکام کرتے ہوئے اچانک بجلی بحال ہوجانے پرلائن مین بجلی کا جھٹکالگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوراً کراچی روانہ کردیا گیا۔ڈگری ٹنڈوغلام علی روڈ عزیز پیٹرول پمپ کے قریب نصب بجلی کے کھمبے پرکام کرتے ہوئے حیسکو ڈگری کالائن مین منیراحمدولدشوکت علی اچانک بجلی بحال ہونے پر کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طورپر تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایاگیاجہاں سے فوری طبی امداد کے بعدکراچی روانہ کردیاگیا۔