چیئرمین ایف بی آرکا افسران کی ترقیوں کے کیسز نمٹانے کا فیصلہ

287

کراچی ( رپورٹ /محمد علی فاروق ) چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے رٹائر منٹ سے قبل ایف بی آرو فیلڈ افسران کی ترقیوں کے زیر التوا کیس نمٹانے کافیصلہ کرلیا اورتمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان آئندہ ماہ جنوری 2017ء میں رٹائر ہوجائیں گے اور پاناما ایشوو دیگر اہم معاملات عدالت عظمیٰ میں ہیں جس کے باعث ان کی مدت ملازمت میں توسیع مشکل ہوگئی ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے کام کو سمیٹناشروع کر دیا ہے
اس ضمن میں چیئرمین ایف بی آر نے متعلقہ تمام شعبوں اور خاص طور پر محکمہ کسٹم سے متعلق جو معاملات التوا کا شکار ہیں ان کو اپنی رٹائرمنٹ سے قبل ہی نمٹا نے کا پروگرام بنا لیا ہے اس سلسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ متعلقہ شعبوں کے افسران کی ترقیوں کے جو بھی کیسز زیر التوا ہیں وہ انہیں بھجوادیے جائیں تاکہ رٹائرمنٹ سے قبل ہی ان کیسوں کو نمٹا دیا جائے جن افسران کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں ان کی ترقیاں ہوسکیں اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آنے ہیڈ کوارٹر فارمیشنز میں ماتحت افسران کی انکوائریوں سمیت دیگر معاملات سے متعلقہ کیسز کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ ان کی وجہ سے جو بھی کیسز زیر التوا ہیں انہیں بھی جلد ازجلد نمٹا دیاجائے۔