مسلم حکمران حلب اور برماکی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل طے کریں، سید عقیل انجم

449

کراچی (پ ر) مسلم حکمران شام، برما،فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر متفقہ لائحہء عمل طے کریں اورامت مسلمہ کی حقیقی ترجمانی کا حق اداکریں،دنیابھر میں مسلمانوں پر ظلم وستم ہورہاہے مگر مسلم حکمران چین کی بنسری بجارہے ہیں، مسلم مائیں بہنیں خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی،محمدبن قاسم ،محمودغزنوی اور ٹیپوسلطان کو ڈھونڈرہی ہیں۔ حلب میں رہائشی علاقوں میں بمباری کرکے لاتعداد مسلمانوں کو خاک اور خون میں نہلایاجارہاہے، برمامیں بدھ بھکشومسلم ماؤں بہنوں اور بچوں پر تاریخ کا وحشیانہ تشدد کررہے ہیں، فلسطین میں یہودی اور کشمیر میں ہندوایک بڑے عرصے سے ظلم وتشدد کی بدترین تاریخ رقم کررہے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں ہے،انسانی حقوق کے (باقی صفحہ 9 نمبر 57)
نام نہاد ادارے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی لمحہء فکریہ بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں کورنگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے کیا۔اس موقع پر علامہ سید عقیل انجم قادری نے ماہ ربیع الثانی میں صوبے بھرمیں غوث الاعظم کانفرنسزکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوامی سطح پر اجتماعات میں آگہی وشعور بیدارکیاجائے گا اور جمعیت علماء پاکستان کو صوبے بھرمیں مزید فعال ومنظم کیاجائے گا۔
سید عقیل انجم