فلسطین کی کل آبادی ایک کروڑ 27 لاکھ سے متجاوز

327

بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء کے آخر میں اندرون اور بیرون ملک مقیم فلسطینی شہریوں کی کل تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 40لاکھ 88ہزار فلسطینی مقیم ہیں۔ فلسطینی شہروں میں 10لاکھ 53ہزار فلسطینی آباد ہیں۔ اندرون فلسطین 50 لاکھ 59 ہزار اور عرب ممالک میں 6لاکھ 96ہزار فلسطینی آباد ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 20لاکھ 97 ہزار، غزہ کی پٹی میں 10 لاکھ 91ہزار فلسطینی آباد ہیں۔ فلسطینی آبادی کا 41.9فی صد پناہ گزینوں پر مشتمل ہے ۔ جو اندرون اور بیرون ملک پناہ گزین کیمپوں میں رہتے ہیں۔
فلسطین / آبادی