عوام امت رسول مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، قاسم خان

327

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کورنگی شرقی زون کے تحت سنگر چورنگی پر شام اور برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ استقبالیہ کیمپ سے عوام سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون محمد قاسم خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل بروز اتوار (باقی صفحہ 9 نمبر 43)
جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہونے والے شام اور برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے امت رسول مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے۔ امت رسول مارچ ثابت کردے گا کہ کراچی امت مسلمہ کا شہر ہے۔
قاسم خان