سر بی ٹول سلوشن کی کلیئرنس میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی چوری

304

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ سے سربی ٹول سلوشن کے متعدد درآمدی کنسائنمنٹس اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی ادائی کے بغیر کر کے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 7لاکھ 18ہزار روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا،محکمہ کسٹم کے شعبہ ایڈ جیوڈکشن کلکٹوریٹ نے چوری کا الزام درست ثابت ہونے پر درآمد کنندگان پر جرمانے عائد کردیے ہیں ، ذرائع کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے (باقی صفحہ 9 نمبر 38)
سر بی ٹول سلوشن کے درآمدی کنسائنمنٹس کی جانچ پٹرتال کی گئی تو انکشاف ہوا کہ درآمد کنندگان حلال فوڈ اور میسر فواد اینڈ کمپنی کی جانب سے انڈیا سے سر بی ٹول سلوشن کے کنسائنمنٹس درآمد کیے گئے جن کی کلیئرنس پر پاکستان کسٹم ٹیرف کے کوڈ 3824.6000کا سہارا لے کر 16.97فیصدپر کلیئرنس غلط طریقے سے کر کے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی چوری کی گئی ، جس پر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کنٹراونشن رپورٹ تیار کر کے متعلقہ شعبہ ایڈجیوڈکشن کلکٹوریٹ کو ارسال کر دی ، تاہم ایڈجیوڈکشن کلکوریٹ نے دستاویزات اور تمام حقائق کی روشنی میں درآمد کنندگان کو جرمانوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ چوری کی جانے والی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی ادائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ڈیوٹی کی چوری