امت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے،انعام الرحمن

392

کراچی (پ ر ) مسلم کشی کے لیے دو بڑی اور ایک دوسرے کی مخالف عالمی طاقتو ں نے باہم گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔امت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔جماعت اسلامی کا امت رسول مارچ طاغوتی طاقتوں کے لیے پیغام ہے کہ امت مسلمہ (باقی صفحہ 9 نمبر 46)
تمام سازشوں کے خلاف باہم منظم اور بیدار ہے۔جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان بڑی تعداد میں امت رسول مارچ میں شرکت کرکے ایک تاریخ رقم کریں گے۔کراچی کے نوجوان بیدار ہیں، نوجوانوں میں شام کی صورت حال کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر جے آئی یوتھ ضلع غربی انعام الرحمان نے شیرشاہ کے مقام پر کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ جے آئی یوتھ کے ذمہ داران امت رسولؐ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔مزید برآں جے آئی یوتھ کے تحت بلدیہ میں بعد نماز جمعہ صدیق اکبر مسجد کے پاس بھی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور شامی بھائیوں پر روا انسانیت سوز مظالم کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔جے آئی یوتھ کے تحت کل پریشان چوک پر کیمپ بھی لگایا جائے گاجس میں عوام کو امت رسولؐ مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
انعام الرحمن