شاہ کوٹ میں دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار پولیس تھانیدار اور لیڈی ہیلتھ ورکر راجبا ہ شاہکوٹ میں گر کر جاںبحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مانیانوالہ کے رہائشی پولیس ASI 7بچوں کا باپ ملک صابر اعوان اور لیڈی ہیلتھ ورکر ایک بیٹی کی ماں صدف زارا گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار ہوکر صبح سویرے اپنی اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ راستہ میں شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل سمیت دونوں شاہکوٹ راجباہ میں گر کر لاپتہ ہو گئے، ایک زمیندار کو نہر کی پٹری کے قریب سے جاتے ہوئے پانی میں تیرتا ہوا پرس ملا جس کو کھول کر دیکھنے پر دیگر سامان کے ساتھ 2 موبائل فون ملے زمیندار نے موبائل فون کو دھوپ میں رکھ کر خشک کرنے کے بعد آن کیا تو ایک نمبر ابو جی کے نام سے فیڈ تھا زمیندار نے اس نمبر پر کال کر کے پرس کے بارے میں بتایا تو گھر والوں نے دونوں کی تلاش شروع کرتے ہوئے ریسکیو 1122 شاہکوٹ کو بھی اطلاع دی ریسکیو 1122 نے محکمہ انہار سے نہر کا پانی بند کروایا توصفدرآباد نہر پل کے قریب سے موٹر سائیکل اور لیڈی ہیلتھ ورکر صدف زارا کی لاش مل گئی تاحال پولیس تھانیدار ملک صابر اعوان کا کچھ نہ پتہ چلا تلاش جاری ہے ۔