نیوایئر نائٹ کے موقع پر کراچی کی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے سی ویو کے ساحل کو عوام کے لیے بند کردیا۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ایک ہفتہ قبل نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نیو ایئر نائٹ کو ساحل پر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ سال نو کے موقع پر ساحل پر جمع ہونے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق کنٹینرز ساحل پر آنے کی پابندی پر عملدر آمد کے لئے لگائے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں ساحل سمندر روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز پہنچادئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آج شام سی ویو جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔