پنجاب میں دھند کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ32 زخمی ہوگئے ہیں۔
ہفتہ کوپنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات رونما ہوئے ہیں،پسرور میں ڈسکہ روڈ پر زائرین سے بھری کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے پنڈی بھٹیاں میں دھند کے باعث بس مخالف سمیت سے آنے والے ٹرک سے جاٹکرائی حادثے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔