پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے پہلے وکٹ کیپر انتقال کر گئے

380

پاکستان کی پہلی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین امتیاز احمد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ سینے کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔

امتیاز احمد 5 جنوری 1928 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اسلامیہ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ وہ پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین تھے، 1952 میں بھارت کے خلاف انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور دس سالہ کیریئر میں انہوں نے 41 ٹیسٹ میچز میں 2079 رنز سکور کئے جس میں 3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 16 سٹمپ اور 77 کیچ پکڑے، انہیں بطور وکٹ کیپر ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔