خام تیل کی قیمتوں میں کمی

489

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال کے آخری کاروباری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 18 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 53.59 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت قیمتوں میں 24 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 56.61 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔