سابق انگلش ٹیسٹ اسٹارکیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کوکبھی مکمل طور پرختم نہیں کیا جاسکتا۔
بک میکرز کی جانب سے نوجوان آسٹریلوی کرکٹرزکوہدف بنانے کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد اپنے ایک بیان میں سابق انگلش ٹیسٹ اسٹارکیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپشن کوکبھی مکمل طور پرختم نہیں کیا جاسکتا، سٹے باز نیشنل اسکواڈز اوربگ بیش لیگ کے دروازے پر دستک دینے والے کرکٹرز کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرہدف بنا رہے ہیں تا کہ ان سے اسکواڈز اور پلیئنگ کنڈیشنز سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں، دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم کھیل کی ساکھ کونقصان پہنچانے والے مختلف طریقہ کار سے آگاہ اور ان کے سدباب کیلیے بھی کوشاں ہیں۔