کراچی ، سیاسی جماعت کے 2 ملزمان گرفتار

413

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق اورزمینوں پرقبضے میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناظم آباد ایک نمبر کے قریب سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ، ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ اور زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا، دونوں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔