ہم نوٹوں نہیں ووٹوں کی مدد سے اقتدار میں آئیں گے،آصف زرداری

405

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے 2013کے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے دل پر پتھر رکھ کراس الیکن کو مان رہا ہوں ہم ووٹوں کے مدد سے اقتدر میں آئیں گے جب کے لوگ نوٹوں کی مدد سے اقتدر میں آتے ہیں ۔

وہ پیر روز پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چودھری طارق مسعود آرائیں کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم خاتون اور سیاسی لیڈر تھی جن کو کھو کر پاکستان سمیت دنیا کو بھی نقصان ہوا ہے۔ بھٹو ازم نے عوام کو زبان دی اور ان کو حقوق بھی دیئے آصف علی زدردای کا کہنا تھا کہ میں اگر میاں صاحب کو وٹ نہیں نہیں دیتا تو وہ پارلیمنٹ نہیں بناسکتے تھے اور سسٹم ٹوٹ جاتااور کوئی ( بلا ) حملہ کردیتا ہم جمہوریت کے لئے آگے بڑھے ہیں کیونکہ کسی نے صحیح کہا ہے کہ کمزور ترین جمہور یت برترین آمریت سے بہتر ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جب بھی اقتدار میں آتے ہیں یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جب آئے تھے توان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا یہ لوگ اپنا کل بھول جاتے ہیں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے ہے مگر ان کی سوچ میں یہ باتیں نہیں ہیں جس کی بنا پر میں نے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں کاکہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی 90سیٹوں حکومت بنائی تھی اور ملک چلا کردیکھایا تھا اور اب بھی ایسے ہی کریں گے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خو د کو منوا یا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی زینب نہ ہوتی تو حسین بھی نہ ہوتے اور اسی طرح اگر محترمہ بینظیر بھٹو نہ ہوتی تولوگ ذوالفقار علی بھٹو کو یاد نہیں کرتے انہوں کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو دنیا بھر میں مقبول لیڈر تھی انہوں کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کا ایک چھوٹا سے کام تھا جب جج کو معلوم ہوا کہ محترمہ کے بچے ہیں تو وہ کرسی سے کھڑا ہوگیااور دونوں ہاتھوں سے بچوں کو سلام کیااس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ضیا ءالحسن لنجاربھی موجود تھے۔