جسٹس ثاقب نثارآج 25ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عدلیہ کے سب سے اعلیٰ عہدے پر ایک سال دو ماہ اور اکیس دن فائز رہنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے اپنے عہد میں تلور کے شکار پر پابندی کے خاتمے، پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر اور ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے جیسے اہم فیصلے دیئے۔
پچیسویں چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے جسٹس میاں ثاقب نثار کو حلف اٹھانے کے بعد سب سے اہم چیلنج پاناما لیکس کیس کا درپیش ہو گا جس کے لئے انہیں نیا بینچ تشکیل دینے اور درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔
جسٹس ثاقب نثارآج 25ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نئے چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں حکومتی،عسکری وسیاسی قیادت شریک ہوگی۔