بھارت میں بھی آرمی چیف کو تبدیل کر دیا گیا۔ جنرل بی پن روات بھارت کے نئے آرمی چیف بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد جنرل بی پن روات کو بھارتی فوج کا نیا آرمی چیف بنا دیا گیا ہے جس نے بھارتی فوج کی کمان سنبھال لی ہے۔جنرل (ر ) دلبیر سنگھ نے فوج کی کمان جنرل بی پن روات کے سپرد کر دی ہے۔