الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان کی مذمت کردی

433

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک باوقار ادارہ ہے جس کا کام صاف وشفاف الیکشن کرانا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیان کی مذمت کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے غیر ذمےدارانہ بیان کی مذمت کرتا ہے، الیکشن کمیشن ایک باوقارادارہ ہے اور اس کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہیں۔