سونے کی قیمتوں میں اضافہ

509

عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور فی اونس قیمتیں1163.14 ڈالر رہیں۔ یوایس گولڈ فیوچرز کے تحت قیمتوں میں استحکام رہا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1158ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں بھی تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے معاہدے 1159.50 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ بنگلورمیں سونے کی قیمتوں میں 0.2فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 1160.42 ڈالر رہی۔