درگئی میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق، چچازاد بھائیوں کی درمیان فائرنگ سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی، ایکسیڈنٹ کے واقعہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق درگئی کے نزدیکی گائوں وزیر آباد میں بھائی ملزم عدنان ولد احسان اللہ کی فائرنگ سے بھائی واجد عرف خواجہ ولد احسان اللہ قتل ہوگیا۔
ایک اور واقعہ میں تحصیل درگئی کے گائوں جھاڑئی میں دو فریقین جو کہ چچازاد بھائی ہیںکے درمیاں فائرنگ سے نوجوان اسد ولد سلطان حبیب اور انور زیب ولد رحمان حبیب سکنہ جھاڑئی سخاکوٹ زخمی ہوکر درگئی ہسپتال منتقل کردئیے گئے جس میں بعد ازاں اسدوفات پاگئے ۔ لیویز تھانہ سخاکوٹ نے ملزمان انور زیب ،امیر زیب پسران رحمان حبیب اور رحمان حبیب ولد نا معلوم اور فریق دوم سے طارق ولد سلطان حبیب کو بھی گر فتار کر لیا ۔
ایک اور واقعہ میں تحصیل درگئی کے دور افتادہ گائوں ہریانکوٹ میں موٹر کار کی ٹکر سے مراد غنی ولد سلطان محمد سکنہ ہریانکوٹ جاں بحق ہوگئے۔