عراقی دارالحکومت بغداد میں دو دھماکے،21 افراد ہلاک،43 ذخمی

666

عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقہ میں ہفتے کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں 21 سے زائد افراد ہلاک اور43 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ دونوں دھماکے بغداد کے مصروف علاقہ السائنیک کے علاقہ میں ہوئی جس کی زد میں آکر متعدد دکانیں منہدم ہوگئیں۔حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں اب تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔