اینڈی مرے کو غیر معروف بیلجئم کے کھلاڑی سے اپ سیٹ شکست

458

ورلڈ ٹیس چیمپئن شپ میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو غیر معروف بیلجئم کھلاڑی سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔

اسپورٹس سٹی میں جاری ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں یہ دلچسپ مقابلہ ہوا۔ جہاں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے بیلجئم کے ڈیوڈ گوفن کے مدمقابل ہوئے۔

برطانوی ٹینس اسٹار کے ہاتھوں پانچ میچ ہارنے والے گوفن نے اس میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا۔ اسی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے چھ چار سے سیٹ اور میچ اپنے نام کیا۔ گوفن نے اس شاندار فتح سے مقابلے کو یادگار بنا دیا۔