2016ء: مسجد اقصیٰ پر 100 دھاوے‘ وسیع فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ

248

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کی سازشیں جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران صہیونی حکام نے فلسطینی شہروں میں 13ہزار 295 دونم فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی لینڈ ریکارڈ اینڈ ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران صہیونی حکام نے فلسطینیوں کی 13 ہزار اراضی ان سے چھین لی۔ خیال رہے کہ ایک دونم 1000 مربع میٹر کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اراضی پرقبضے کی سازشوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ 2015ء کی نسبت 2016ء میں فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے میں 43فی صد اضافہ سامنے آیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک پر قبضے اور باغات کو تباہکرنے کا ظالمانہ سلسلہ بھی جاری ہے ۔ رواں سال غاصب صہیونیوں نے 9ہزار 700قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے جن میں 6ہزار 550زیتون کے پھل دار پودے بھی شامل ہیں۔ 2016ء کے دوران یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی کسانوں پر 110حملے درج کیے گئے ۔ تاریخی مقامات پر 195دھاوے بولے گئے اور مسجد اقصیٰ پر 100بار دھاوے بولے گئے ۔
مسجد اقصیٰ / دھاوے