***۔۔۔۔۔۔ رحیم یار خان ۔۔۔۔۔۔***

336

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)پنجاب ٹی سٹال کے سربراہ وسماجی شخصیت محمدعظیم خان کے سسر اور محکمہ پی ٹی سی ایل کے سابق اسسٹنٹ انجینئر ٹرنک محمد شفیع کی 13 ویں برسی کل (27 دسمبر)بروز منگل منائی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں مرحوم کی رہائش گاہ واقع بستی کمہاراں چک 72میں دعائیہ تقریب اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ محمدعظیم خان کی جانب سے دوست ، احباب سے برسی میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے **نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس کی بیٹ نمبر24میں قائداعظم ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا‘ تقریب میں مختلف مکاتب فکرافرادکے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف پٹرولنگ افسرمحمدہمایوں‘ پروفیسرعمران بشیر‘ جبارواصف‘ سلمی مجیداورآپریشنل افسرسرفرازخان نے قائداعظم کی زندگی اوران کی مسلمانوں کے لیے خدمات پربھرپور روشنی ڈالی ‘ قبل ازیں قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹاگیااورملکی ترقی وسلامتی کے لیے دعاکرائی گئی**مسافر ویگنوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم 48 گھنٹو ں کے دوران دوسری مسافر ویگن کو لوٹ لیا گیا ۔ گزشتہ روز مسافر منی کوچ نمبریRNS 636 جس میں 35مسافر سوار تھے میں موضع واہی جمن شاہ سے 3 نامعلوم مسلح افراد مسافروں کے روپ میں سوار ہوئے مسافر ویگن بستی محمد نگر کے قریب پہنچی تو تینوں مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر مسافروں سے لوٹ مار شروع کردی اور ویگن ڈرائیور سمیت سوار مسافروں سے 15 سے زائد موبائل فون اور 90 ہزارروپے کی نقدی لوٹ لی اور باآسانی موقع سے فرارہوگئے واضح رہے کہ واردات سے ایک روز قبل علی پور سے صادق آباد آنے والی مسافر ویگن کو بھی 3 مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا تھا پولیس تھانہ کوٹسمابہ کی حدود میں مسافرویگنوں کو لوٹنے والا گروہ سر گرم ہے پولیس مقدمات کے اندر اج کے باوجود تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے**موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں زخمی ہونے والا22سالہ نوجوان ہسپتال میں 2 روز تک زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد دم توڑگیا ۔ 3 روزقبل چک72 این پی کار ہائشی 22سالہ محمد عثمان جوکہ موٹرسائیکل پر شہر آرہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث شہباز پور روڈ پر سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا جسے سر پر لگنے والی گہری ضربات کے باعث ورثاء نے طبی امدادکیلیے ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں 2 روز تک زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والا 22سالہ عثمان گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلیے ورثاء کے حوالے کردی**سابقہ رنجش کا شاخسانہ 2 ملزمان کی جان سے ماردینے کیلیے نوجوان پر فائرنگ شدید زخمی ملزمان فرار پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔موضع گھو کہ کا رہائشی ظفر اقبال معمولی کے مطابق کام پر جار ہا تھاکہ اسی دوران گھات لگا کر بیٹھے 2 نامعلوم مسلح افراد نے جان سے ماردینے کیلیے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ظفر اقبال زخمی ہوکر گر گیا اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے پولیس ذ رائع کے مطابق اقدام قتل کی واردات سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے پولیس نے زخمی ہونے والے ظفر اقبال کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی**پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 4جواری گرفتار 2 موقع سے فرارپولیس نے مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کر دی ۔گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع احمد پور لمہ میں افراد سرعام تاش کے پتوں کے ذر یعے جواء کھیلنے میں مصر وف ہیں جس پر پولیس نے مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مارکر 4جوا ریوں عابد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑکر داؤ پرلگی ہوئی رقم اور تاش کے پتے برآمد کرلیے جبکہ 2جواری موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کر دی** نوسرباز ملزم نے تعلق کافائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کو 5لاکھ سے زائد مالیت کا ٹیکہ لگا دیا رقم کی ادائیگی کیلیے دیے جانے والا چیک بنک سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ شہری بابر شہزاد نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ ملزم عثمان اس کا قریبی تعلقدار تھا جس نے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے 5لاکھ15 ہزارروپے کی رقم ادھار لی اور ادائیگی کیلیے مقامی بنک کاچیک دے دیا ملزم کی جانب سے رقم کی ادائیگی کیلیے دیے جانے والا چیک بنک سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی** چوری کی2 وارداتوں میں ملزمان سامان کریانہ اور فصل کماد چرالے گئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ چور ی کی پہلی وا ردات موضع آدم آرائیں کے رہائشی محمد آصف کی دوکان کریانہ پر ہوئی جہاں 3 ملزمان عابد وغیرہ دوکان میں موجود سامان ونقدی مالیت45 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے جبکہ دوسری وار دات موضع غفور آباد کے رہائشی غلام اکبر کے رقبہ پر ہوئی جہاں3 ملزمان فضل وغیرہ رقبہ پر موجو دکماد مالیت50 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی**پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔ گزشتہ روز پولیس نے ناکہ بندی کے دو ران ملزم عا رف کو مشتبہ جان کر اس کی جامع تلاشی کی تو ملزم کے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد ہوگئی پولیس نے ملزم عارف کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی**تنظیم السعید کے ضلعی صدر محمدالیاس سعیدی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، پاک فوج کی خصوصی کاوشوں سے ملک میں دہشت گردی کا کافی حد تک خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاک فوج بروقت دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن نہ لیتی تو آج وطن عزیز میں انسانیت دشمنوں کی یلغار ہوتی، پاک فوج کی بہترین حکمت عملی اور قربانیوں سے پاکستان کا امن قائم ہوا، ملکی سرحدوں سے لے کر عوام کی جانوں تک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج او ردیگر سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں، پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔