نئی دہلی ( صباح نیوز) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کالے دھن
کے خلاف مہم کا مقصد انتخابی یا سیاسی فائدہ اٹھانا نہیں ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعطم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اپنے ملک میں کالے دھن کے خلاف مہم کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں منجملہ کانگریس پارٹی، حکومت کو ہدف تنقید بنا کر آئندہ انتخابات کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔