چاقو حملے کا الزام: صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی خاتون کو سرعام شہید کردیا

275

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے درمیانی علاقے قلندیہ میں میان ایک چیکنگ پوسٹ پر چاقو سے حملہ کیے جانے کے الزام میں ایک فلسطینی خاتون کو سرعام شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان کی جانب سیجاری کردہ تحریر ی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون نے چاقو حملے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اسے ہلاک کردیا گیا ۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے دوران کوئی پولیس والازخمی نہیں ہو ا ہے ۔ فلسطین کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی سیکورٹی فورسز گزشتہ ایک سال سے فلسطینیوں کی جانب سے چاقو کے حملے کے الزام میں کئی افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔
فلسطینی خاتون شہید